رہبر معظم انقلاب نے 1862 مجرموں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی منظوری دے دی
شیعہ نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ماہ ربیع الاول کی آمد اور میلاد حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفی (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کے موقع پر متعدد ایرانی قیدیوں کی سزاؤں میں کمی یا معافی کی تجویز کو منظور کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسنی اژہ ای نے پیغمبر اسلام (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کے یوم ولادت کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کے نام ایک خط میں 1,862 ایسے مجرموں کے لیے جو متعلقہ کمیشن میں ضروری شرائط پر پورا اترتے پائے گئے تھے معافی اور سزاؤں میں کمی کی تجویز پیش کی تھی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آئین کے مطابق ان کی سزاؤں کو معاف کرنے یا کم کرنے کی منظوری دے دی۔
ان قیدیوں کو عوامی اور انقلابی عدالتوں، مسلح افواج کی عدالتی تنظیم کے ساتھ ساتھ سرکاری اہلکاروں سے متعلق عدالتوں نے سزا سنائی تھی۔