مشرق وسطی
شامی فضائیہ کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری
شیعہ نیوز: شامی اور روسی طیاروں نے ملک میں چھپے تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شام اور روس کے طیاروں نے ادلب اور لاذقیہ کے مضافات میں تحریر الشام کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : جنرل قاآنی کا منظر عام سے غائب ہونا ایران کی سوچی سمجھی حکمت عملی تھی
اس آپریشن کے دوران جبل الزاویہ کے شہر بنین کے مضافات میں دہشت گردوں کے تربیتی مراکز اور گولہ بارود کے گوداموں پر بمباری کی گئی۔
چند روز قبل بھی شامی اور روسی فضائیہ نے ملک میں چھپے امریکی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔