مشرق وسطی

شامی فوج اور عوام نے ایک بار پھر امریکی دہشتگردوں کا راستہ روکا

شیعہ نیوز:شامی فوج اور عوام نے صوبے الحسکہ کے شمال میں قامشلی شہر کے قریب واقع دیہی علاقے "قبر الصغیر” میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کارواں کو گزرنے سے روک کر انہیں واپس لوٹنے پر مجبور کر دیا۔

اس رپورٹ کے مطابق امریکی فوجیوں کا یہ کارواں 6 بکتر بند گاڑیوں اور بڑی تعداد میں فوجیوں پر مشتمل تھا جسے آگے بڑھنے سے روک دیا گیا۔

شامی فوج کے اس جرأت مندانہ اقدام کے سامنے امریکی بے بس ہوکر اپنی حمایت یافتہ کرد ملیشیا فورس ایس ڈی ایف کے زیر کنٹرول علاقے کی طرف لوٹ گئے۔

قابل ذکر ہے کہ حسکہ میں شامی عوام اب تک دسیوں بار امریکی دہشتگردوں کو اپنے علاقے میں گھسنے سے روک کر انہیں لوٹنے پر مجبور کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button