شامی فوج نے دہشت گردوں سے اسٹراٹیجک شہر سراقب آزاد کرالیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شامی فوج نے صوبہ ادلب میں ترک فوج اور اس کے حمایت یافتہ النصرہ دہشت گردوں پر کاری ضربیں وارد کرتے ہوئے اسٹراٹیجک شہر سراقب کو آزاد کرالیا ہے۔ سانا کے مطابق شامی فوج اور مزاحمتی محاذ کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں صوبہ ادلب میں ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو سخت شکست کا سامنا ہے اور شامی فوج نے ایک بڑے آپریشن میں ادلب شہر کے قریب اسٹراٹیجک شہر سراقب کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترک فوج نے اس اسٹراٹیجک شہر کو بچانے کی بھر پور کوشش کی ، لیکن اسے شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ترکی نے شام کو تباہ کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا ترکی نے اس سے قبل امریکہ اور سعودی عرب کے ساتھ ملکر شام میں عدم استحکام پیدا کرنے اور بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے سلسلے میں دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کی اور بعد میں ترکی اور سعودی عرب میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے اور اس نے ترکی کا ساتھ چھوڑ دیا لیکن ترکی اب بھی امریکہ کے ساتھ ملکر دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترکی نے غر قانونی طور پر شام پر فوجی یلغار جاری رکھی ہوئی ہے۔