مشرق وسطی
شامی فوج نے ایک بار پھر جارح امریکیوں کو انکی حقیقت یاد دلائی
شیعہ نیوز: شامی فوجی گزشتہ شب صوبے حسکہ کے شمال میں قامشلی شہر کے جنوب مغرب میں واقع «تل سطیح» علاقے میں ڈٹ گئے اور دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کارواں کو اس چک پوسٹ سے گزرنے سے روک کر انہیں لوٹنے پر مجبور کر دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکی فوجیوں کا یہ کارواں کئی بکتر بند گاڑیوں اور بڑی تعداد میں فوجیوں پر مشتمل تھا۔ اس کارواں کو شامی فوج نے بین الاقوامی ہائی وے سے گزرنے سے روک دیا۔ یہ شاہراہ قامشلی-حسکہ کے درمیان واقع ہے۔
شامی فوج کے فیصلے کے سامنے امریکی دہشتگرد مزاحمت کے بغیر بے بس ہوکر اپنی حمایت یافتہ کرد ملیشیا فورس ایس ڈی ایف کے زیر کنٹرول علاقے کی طرف لوٹ گئے۔
قابل ذکر ہے کہ حسکہ میں شامی عوام اور اب تک دسیوں بار امریکی فوجیوں کو لوٹنے پر مجبور کر چکے ہیں۔