مشرق وسطی

دہشتگردانہ کارروائی کا پوری طاقت سے جواب دیں گے: شامی فوج

شیعہ نیوز:شامی فوج اور مسلح افواج کی جنرل کمان نے ایک بیان میں دہشت گردی کی اس کارروائی کو ایک غیرمعمولی جارحانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اس کا پوری طاقت سے جواب دیں گے اور اس جرم کے منصوبہ سازوں اور انجام دینے والوں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
اس دہشت گردانہ واقعے کے بعد شام کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ادلب میں دہشت گرد عناصر اس حملے کے ذمہ دار ہیں۔
شام کی حکومت نے صوبہ حمص میں فوجی اکیڈمی میں ہونے والے ڈرون حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں آج جمعے سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔
شامی حکومت کے بیان کے مطابق اس دوران ملک اور بیرون ملک، شام کے تمام سفارت خانوں پر پرچم سرنگوں رہے گا۔
واضح رہے کہ دہشت گردوں نے جمعرات کو مغربی شام کے صوبے حمص میں ایک فوجی اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب پر ڈرون طیارے کے ذریعے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک سو کے قریب افراد جاں بحق اور دو سو چالیس افراد زخمی ہوئے۔ جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button