شامی وزارت خارجہ کی کرمان دہشت گردانہ حملے کی مذمت
شیعہ نیوز: شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کرمان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔
المیادین نے رپورٹ دی ہے کہ شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کرمان دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے جس میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کی صہیونی جنگی کابینہ کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی اور شور وشرابے
دمشق ان دہشت گردانہ حملوں اور شرمناک سازشوں کے مقابلے میں ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عزم اور استقامت پر کوئی کمی نہیں آئے گی۔
واضح رہے کہ کل شام کرمان کے گلزار شہداء کو جانے والی شاہراہ پر دو دھماکے ہوئے۔ صوبائی حکام نے واقعے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا جس کے نتیجے میں تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 84 افراد شہید اور 284 زخمی ہوئے ہیں۔جب کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دہشت گردی کی اس کارروائی میں شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔