دنیاہفتہ کی اہم خبریں

طالبان کا داعش کے 600 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعوی

شیعہ نیوز:افغانستان میں طالبان کے عبوری نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کابل میں پریس کانفرنسسے خطاب میں افغانستان میں داعش دہشت گردوں پر قابو پانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش کے 600 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ داعش دہشت گرد افغانستان میں بہت زیادہ نہیں اور نہ ہی انہیں یہاں حمایت حاصل ہے۔ ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ طالبان مسلسل داعش کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ افغانستان میں موجود داعش ، عراق اور شام والے داعشی نہیں۔ یہاں موجود داعش دہشت گرد زیادہ تر مقامی افراد ہیں جو عراق، شام والے داعش سے متاثر ہیں۔ طالبان کے نائب وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغانستان میں موجود داعش خراسان سے دیگر ممالک کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ امریکہ سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ دنیا کو افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرلینا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button