دنیا
طالبان نے 15 سکیورٹی اہلکار رہا کئے
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )دوحہ میں طالبان کے دفتر کے ترجمان محمد سہیل شاہین نے اعلان کیا ہے کہ مزید 15سرکاری، سیکورٹی اور دفاعی اہلکاروں کو کل بروز جمعرات صوبہ غور میں رہا کیا گیا ہے ۔ افغانستان کی حکومت کا ابھی تک اس حوالے سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
طالبان نے اس سے قبل 723 قیدیوں کو رہا کیا تھا۔
درایں اثنا حکومت افغانستان کے ترجمان صدیق صدیقی نے ہفتے کو بتایا کہ اب تک 4 ہزار سے زائد طالبان قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے۔ افغان حکومت اور طالبان کے نمائندے، قیدیوں کی رہائی کے لئے اب تک مذاکرات کے کئی دور انجام دے چکے ہیں اور طے پایا ہے کہ حکومت افغانستان، طالبان کی قید سے اپنے ایک ہزار قیدیوں کی رہائی کے عوض پانچ ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرے گی۔
بتایا گیا ہے کہ ان قیدیوں کی رہائی سے افغان امن مذاکرات کی زمین ہموار ہو سکتی ہے