مشرق وسطی

صیہونی حکومت کی دہشت گردی نفرت انگیز ہے، فاطمہ مہاجرانی

شیعہ نیوز: حکومت ایران کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے لبنان میں غاصب صیہونی حکومت کی تازہ دہشت گردانہ کارروائیوں کو نفرت انگیز قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے بدھ 18 ستمبرکی شام اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ کارروائیاں نفرت انگیز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان کے سٹلائیٹ نظام پر سائبر حملہ اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ جارحیت ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

انھوں نے کہا ہے کہ لبنان میں مواصلاتی وسائل کے ذریعے دھماکوں پر مبنی غاصب صیہونی حکومت کی منگل اور بدھ کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی وہ سخت مذمت کرتی ہیں جن میں سیکڑوں بے گناہ لبنانی شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

محترمہ فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ ایران کی حکومت غاصب صیہونی حکومت کے ان دہشت گردانہ حملوں میں زخمی ہونے والوں کے معالجے میں لبنان کے ساتھ بھرپور تعاون کے لئے تیار ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button