دنیا

مزار شریف دھماکے کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ داعش نے قبول کرلی

شیعہ نیوز:افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کی پولیس ترجمان آصف وزیری کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام مزار شریف میں ہونے والے بم دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔ اس دھماکے کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ داعش نے قبول کی ۔

دوسری جانب گزشتہ روز کابل کے مصروف علاقے کی مسجد حضرت زکریا میں دہشت گردانہ حملے میں کم ازکم 11 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکہ بم کا تھا جسے مسجد میں رکھا گیا تھا۔ بم کے دھماکے سے کافی مالی نقصان بھی ہوا۔

کابل میں طالبان کے سیکورٹی کمانڈر کے ترجمان خالد زدران نے مسجد میں دھماکے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مسجد حضرت زکریا میں دھماکہ نماز کے وقت ہوا۔

دوسری جانب طالبان کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکا خیز مواد مسجد کے منبر کے اندر رکھا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button