
کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ، شبیہہ ذوالجناح امام حسینؑ شہید، خادم زخمی
یاد رہے کہ ذوالجناح اس گھوڑے کا نام ہے جس پر امام حسینؑ نے کربلا کی جنگ میں سواری کی تھی۔ روایت ہے کہ حضور ﷺ ذوالجناح کو کم عمری میں اپنی رحلت سے کچھ عرصہ قبل حارث نامی ایک عرب سے خرید کر لائے تھے، ذوالجناح کا اصل نام مرتجز تھا اور وہ بچپن سے ہی امام حسینؑ کی سواری تھا اور ان کو کم عمری سے ہی بہت عزیز تھا
شیعہ نیوز: لاہور کے علاقے شادباغ میں کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے شبیہ ذوالجناح (مرتجز) کو پانچ گولیاں مار کر شہید کردیا۔ جبکہ حملے میں ذولجناح کا خادم بھی شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی خادم کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی۔
یاد رہے کہ ذوالجناح اس گھوڑے کا نام ہے جس پر امام حسینؑ نے کربلا کی جنگ میں سواری کی تھی۔ روایت ہے کہ حضور ﷺ ذوالجناح کو کم عمری میں اپنی رحلت سے کچھ عرصہ قبل حارث نامی ایک عرب سے خرید کر لائے تھے، ذوالجناح کا اصل نام مرتجز تھا اور وہ بچپن سے ہی امام حسینؑ کی سواری تھا اور ان کو کم عمری سے ہی بہت عزیز تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں مرکزی امام بارگاہ حضرت امام حسینؑ کے قریب دھماکہ
کربلا کے میدان میں جان دینے والے ساتھیوں کے علاوہ ذوالجناح نے بھی اپنی محبت و وفاداری کا ثبوت پیش کیا اور امام حسینؑ کی شہادت کے بعد اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
ذوالجناح نے کربلا کے دوران کئی یزیدی فوج کے سپاہیوں کو بھی موت کے گھاٹ اتارا۔
ہر سال شیعہ مسلمان محرم کے جلوسوں میں اس گھوڑے کی شبیہہ بناتے ہیں۔
محرم الحرام کی دسویں تاریخ یعنی یوم عاشورہ کو اہل تشیع کی جانب سے تعزیے نکالے جاتے ہیں اور اہل بیت کی شہادت کا ماتم کرتے ہیں جس میں ذوالجناح بھی اُن کے ہمراہ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاراچنار کے لیے 61 گاڑیوں پر مشتمل سامان کا قافلہ بخیریت پہنچ گیا
دس محرم کے جلوس میں ذوالجناح برآمد کیا جاتا ہے، جلوس کے دوران عزا دار شبیہہ ذولجناح کے گرد ماتم کر کے امام کو پرسہ پیش کرتے ہیں۔
جلوس کے موقع پر ذوالجناح کو سجا کر جلوس میں شامل کیا جاتا ہے اور اس کے جسم پر جگہ جگہ تیر باندھ کر کربلا کی جنگ، امام کی عظیم قربانی اور ذوالجناح کی ان سے وفا کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔