مشرق وسطی

فلسطینی قیدیوں کی آزادی کا تیسرا مرحلہ، غرب اردن میں زبردست عوامی استقبال

شیعہ نیوز: میڈیا ذرائع نے صیہونی حکومت کی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی آزادی کے تیسرے مرحلے کے آغاز اور غرب اردن میں زبردست عوامی استقبال کی خبر دی ہے۔

الجزیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کی عوفر جیل سے فلسطینی قیدیوں کا کارواں غرب اردن کے شہر بیتونا پہنچ گیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ چند گھنٹے قبل غاصب صیہونیوں نے غزہ میں تین صیہونی جنگی قیدیوں کی حوالگی کی تقریب میں عوام اور فلسطینی مجاہدین کی بڑی تعداد کی شرکت پرغصے میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل روک دینے کا اعلان کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوجیوں نے شام کے شہر قنیطرہ میں گورنر ہاؤس کو آگ لگا دی

صیہونی حکومت کے ریڈیو نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے تیسرے مرحلے کی تفصیلات میں بتایا ہے کہ 66 فلسطینی قیدی غرب اردن، 14 شہر بیت المقدس، 9 غزہ اور 21 پہلے غزہ اور پھر وہاں سے تیسرے ملک میں منتقل ہوں گے۔

فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ فتح کے فوجی بازو شہدائے الاقصی کے کمانڈر زکریا الزبیدی بھی صیہونی جیل سے آزاد ہوکر رام اللہ پہنچ گئے ہیں۔

اسی کے ساتھ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے عوفر جیل سے آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں کے استقبال کے لئے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی ہے۔

رپورٹوں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے آزآد ہونے والے بعض فلسطینی قیدیوں کے گھروں پر حملہ کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button