مشرق وسطی

ایران پر حملے کی دھمکی محض مذاق ہے،سابق اسرائیلی وزیر اعظم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سابق صیہونی وزیر اعظم نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو تباہ کرنے میں اسرائیل کی ناتوانی کو اعتراف کرتے ہوئے کہا یہ شیخی ہماری کمزوری کی علامت ہے۔

صیہونی ٹی وی چینل 12 نے ایہود اولمرٹ کے حوالے سے کہا : یہ دعوی کہ ہم ایران پر حملہ کرنے کی قدرت رکھتے ہیں، محض شیخی ہے۔

سابق صیہونی وزیر اعظم نے کہا کہ اس طرح کی شیخی سے ہماری طاقت ظاہر ہونے کے بجائے ہماری کمزوری جھلکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق جوہری معاہدہ موجود حالت سے جسکا ہمیں سامنا ہے، بہت بہتر ہے اور یہ صرف میرا ذاتی نظریہ نہیں ہے بلکہ اسرائیل کے فوجی ادارے کے سابق اعلی عہدیداروں کا بھی یہی ماننا ہے۔

اولمرٹ نے کہا کہ بہتر ہوگا ہم ایران کے ساتھ بڑی طاقتوں کے نیا جوہری معاہدہ کرنے کا انتظار کریں، ایسا معاہدہ جس سے اسرائیل کے مطالبے پورے ہوتے ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button