اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نجف اشرف پہنچ گئی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھی عراق پہنچ رہے ہیں

شیعہ نیوز:یپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت عراق پہنچ گئی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھی عراق پہنچ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آئندہ ایک دو روز میں عراق کے دورے پر بغدادپہنچ رہے ہیں۔ اس سے قبل سندھ کے صوبائی وزراء اور اہم پارٹی قائدین پہلے ہی عراق پہنچ چکے ہیں۔

سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور شرجیل انعام میمن سمیت دیگر صوبائی وزراء اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ نجی دورے پر عراق پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ، شرجیل میمن، مکیش کمار چاولا، قاسم نوید قمر اس نجی دورے کے دوران نجف پہنچ گئے۔ پیپلز پارٹی رہنما ندیم افضل چن، فیصل کریم کنڈی بھی اس دورے میں وزراء کے ہمراہ ہیں۔

پیپلز پارٹی رہنما دورے کے دوران نجف اشرف میں حضرت امام علیؑ، کربلا میں حضرت امام حسینؑ کے روضہ مبارک سمیت دیگر مقدس مقامات کی زیارت کریں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button