دنیا

ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطین کی حمایت کرنے پر کولمبیا یونیورسٹی کے غیر ملکی طلباء کے ویزے منسوخ کر دئے!

شیعہ نیوز:امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے فلسطین کی حمایت میں مظاہروں میں شرکت کرنے پر کولمبیا یونیورسٹی کے چار غیر ملکی طلباء کے ویزے منسوخ کر دئے!

رپورٹ کے مطابق، روزنامہ "کولمبیا ڈیلی سپیکٹیٹر” نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کے محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی نے کولمبیا یونیورسٹی کے چار غیر ملکی طلباء کے ویزے فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی وجہ سے منسوخ کردئے ہیں!

کولمبیا یونیورسٹی کی صدر این جیلا اولینٹو نے اس خبر پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ "وہ نہیں جانتی کہ ان طلباء کے ویزے کب منسوخ ہوئے!

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالم شٹر ڈاؤن پر کراچی میں بھی ہڑتال

ان کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کو سٹوڈنٹ انفارمیشن اینڈ وزیٹر ایکسچینج سسٹم (SEVIS) کے روزانہ چیک کے ذریعے ان کے ویزوں کی منسوخی کا پتہ چلا جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے انہیں آگاہ نہیں کیا۔!

انہوں نے مختلف رپورٹس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے فلسطین کی حمایت میں احتجاج میں شرکت کرنے والے طلباء کے تعلیمی ویزے منسوخ کرتے ہوئے انہیں براہ راست مطلع کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ملک چھوڑ دیں۔

مینیسوٹا اسٹیٹ یونیورسٹی نے بھی گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ اس یونیورسٹی کے پانچ غیر ملکی طلباء کے ویزے نامعلوم وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے 27 مارچ کو اعلان کیا کہ محکمہ نے یونیورسٹی کے ماحول میں نامناسب سماجی سرگرمیوں کی وجہ سے 300 سے زائد طلباء کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آپ کو تعلیم اور ڈگری حاصل کرنے کے لیے ویزا دیا، سول ایکٹوسٹ بننے اور ہماری یونیورسٹیوں کا ماحول خراب کرنے کے لئے نہیں، اگر آپ ایسا کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو پھر ہم ویزا واپس لے لیں گے!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button