پاکستانی شیعہ خبریں
اسلام آباد میں کرم یکجہتی کمیٹی کے دھرنے بارہواں روز
شیعہ نیوز: ضلع کرم کے شیعہ، سنی عوام کو کشت و خون اور موت و قتال کے گھناؤنی کھیل سے نکالنے اور جملہ مسائل پرامن طور پر حل کرانے کیلئے کرم یکجہتی کمیٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے سامنے یکجہتی دھرنا آج بارہویں روز بھی بدستور جاری ہے۔ اس موقع پر کرم کے مقامی عمائدین اور جوانانِ کرم نے حسبِ معمول دھرنے میں بھرپور شرکت کی اور حکومتِ وقت اور ریاستِ ارض سے مطالبات منظوری کا تقاضہ اور دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا۔