مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی فارمولہ ظلم کو قانونی جواز دینے کے لیے ہے، ناصر شیرازی
شیعہ نیوز: فیصل آباد میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام ہونے والی "استقامت فلسطین کانفرنس” سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کا خطاب نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فلسطین کی فتح کو قطعی لیکن قربانی کے ساتھ قرار دیتے ہوئے اہل غزہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے لبنان کی مزاحمتی تحریک کی قربانی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اسرائیلی جارحیت کے مقابل اپنا سینہ پیش کر کے اسرائیل کو جنوبی لبنان کے 120 کلو میٹر بارڈر پر قریب نصف اسرائیلی فوج کو انگیج کیا اور سو کے قریب شہادتیں پیش کیں۔
انہوں نے اہل عزہ کی مقاومت کو مثالی قرار دیتے ہوئے مسلم حکمرانوں پر تنقید کی کہ مغرب اور امریکہ کی ایما پر ان حکمرانوں نے اسرائیل سے تعلقات بنانے اور اسرائیل کے جنگی جرائم کے باوجود مظلومین غزہ کو بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی معطل کئے رکھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی نظریاتی اساس محض ایک ریاستی حل کو قبول کرتی ہے اور دو ریاستی فارمولہ ظلم کو قانونی جواز دینے کے لیے ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔