مشرق وسطی

ایران کے خلاف اسرائیلی حملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوگا

شیعہ نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیلی حکومت کے حملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پیر کو ایک اجلاس منعقد کرنے والی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سی این این نے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس پیر کو ہوگا۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ہفتے کے روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کو لکھے گئے خطوط میں عالمی ادارے پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے نتائج پر غور کرتے ہوئے فیصلہ کن موقف اختیار کرے اور اس رجیم کے اقدامات کی مذمت کرے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکام کا جھڑپوں کے دوران فوجیوں کی نئی ہلاکتوں کا اعتراف

انہوں نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی صرح خلاف ورزیوں اور جارحانہ کاروائیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کرے۔

ایران کی فضائیہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا کامیابی سے مقابلہ کیا گیا، تاہم بعض جگہوں میں محدود نقصان ہوا ہے، جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button