متحدہ عرب امارات نے ملک میں ڈرون طیاروں کی پرواز پر عائد پابندی کی مدت میں توسیع کر دی
شیعہ نیوز:متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ملک میں ڈرون طیاروں کی پروازوں پر عائد پابندی بدستور باقی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے اس اعلامیے کو نقل کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ اگلی اطلاع تک ملک میں طرح کے ڈرون طیاروں کی پرواز پر جن میں ہلکے اور بھاری ہر طرح کے ڈرون طیارے شامل ہیں، پابندی جاری رہے گی۔
امارات کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ادارے کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ، ملک کے ایوی ایشن ادارے کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے لیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈرون طیاروں کے استعمال اور ڈرون طیاروں کی پرواز کے علاقے کے بارے میں نئے قوانین کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ان میں پرانے قوانین میں اصلاح کی جا رہی ہے۔
یو اے ای کے اس ادارے کا کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ وزارت داخلہ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری احکامات پر عمل کریں تاکہ اپنی جان کی حفاظت کر سکیں۔
امارات کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں آیا ہے کہ تجارتی منصوبے یا کام کرنے والی کمپنیاں جن کے کانٹریکٹ ہیں اور جن کو ڈرون طیاروں کی مدد سے ویڈیو بنانی ہوتی ہے ان کو ملک کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے دفتر جاکر کام کی مدت تک کا لائسنس لینا ہوگا۔