دنیا

اقوام متحدہ کا ’انروا‘ کا سقوط روکنے کےلیے موثر اقدامات پر زور

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’انروا‘ کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ ’انروا‘ کے خاتمے سے دسیوں ہزار فلسطینی پناہ گزین تعلیم اور صحت کی خدمات سے محروم ہو جائیں گے۔

لازارینی نے ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ ایجنسی کو ختم کرنے سے انسانی امداد کی فراہمی بند ہو جائے گی۔ یہ اسرائیلی فوج کے براہ راست حملے کا نشانہ بنے گی۔

’انروا‘ کے کمشنر جنرل نے کہا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں’انروا‘ کے ہیڈ کوارٹر کو استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی اور نیشنل کانفرنس کے اراکین میں ہاتھا پائی

انہوں نے نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کو "اچانک” پابندی  سے اس کے کارکنوں کے معاوضے میں 500 ملین ڈالر سے زیادہ لاگت آئے گی۔

لازارینی نے اس بات پر زور دیا کہ ایجنسی کے خلاف اسرائیلی کنیسٹ کا حالیہ فیصلہ اس کے لیے ایک فوری  اور وجودی خطرہ ہے۔

گذشتہ سوموار 4 نومبر کو اسرائیل نے اقوام متحدہ کو باضابطہ طور پر فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے بارے میں اقوام متحدہ کو مطلع کردیا گیا تھا۔

’انرووا‘ پر پابندی کے قابض اسرائیلی ریاست کے فیصلے کو فلسطینیوں اور عربوں کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button