دنیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار داد منظور

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ کی پٹی میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی ہے۔

جنرل اسمبلی میں 153 ممالک نے جنگ بندی کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جب کہ 10 ممالک نے مخالفت اور 23 نے ووٹ نہیں دیا۔

اس ماہ کی آٹھ تاریخ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل دوسری بار غزہ میں جنگ بندی کے لیے ایک مسودہ قرارداد منظور کرنے میں ناکام رہی، جب کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے انتباہ کے باوجود امریکہ  نے اپنا ویٹو استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : قیدیوں کے تبادلے کے لئے صہیونی اور قطری حکام کے درمیان خفیہ مذاکرات

انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کے لیے کوئی مؤثر تحفظ نہیں ہے غزہ، اور پٹی میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔

تازہ قرارداد کے مسودے میں غزہ میں ’’انسانی وجوہات کی بنا پر فوری جنگ بندی‘‘ کا مطالبہ کیا گیا ہے، جس میں ’’غزہ کی پٹی میں تباہ کن انسانی صورت حال‘‘ سے خبردار کیا گیا ہے۔

مختصر متن میں شہریوں کے تحفظ، تمام مغویوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی رسائی کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button