مشرق وسطی

سعودی عرب میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی تشویش

شیعہ نیوز:سعودی عرب میں انسانی حقوق کے سرگرم عمل کارکن محمد القحطانی کو مارچ دو ہزار تیرہ میں گرفتار کر کے پندرہ برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کے سرگرم عمل کارکن محمد القحطانی کو جیل میں کسی سے ملنے کی اجازت نہیں ہے یہاں تک کہ ان کے وکیلوں تک کو ان سے ملنے نہیں دیا جاتا۔

سعودی حکام نے جیلوں میں بند سیاسی اور انسانی حقوق کے سرگرم عمل کارکن قیدیوں کی تعداد کا کبھی اعلان نہیں کیا ہے جبکہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے اپنے ذرائ‏ع کی بنیاد پر یہ تعداد تقریبا تیس ہزار بتائی ہے جو جیلوں میں ایذا رسانی کے ساتھ ساتھ ابتر صورت حال میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button