پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اقوام متحدہ غزہ پر جاری بمباری کو فوری طور پر رکوانے کیلئے اقدامات کرے، جعفریہ الائنس

شیعہ نیوز:جعفریہ الائنس پاکستان نے گزشتہ چند ہفتوں سے غزہ کے نہتے معصوم عوام پر مسلسل بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اس ظلم کا نوٹس لے اور نہتے شہریوں معصوم بچوں خواتین پر مسلسل جاری بمباری کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اپنے بیان میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ غاصب صیہونی ریاست کی شہری آبادی، اسپتالوں، عبادت گاہوں اور مساجد پر حملے عالمی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے، اسرائیل نے معصوم شہریوں کا محاصرہ کر رکھا ہے، غزہ میں غذائی قلت پانی ادویات کی شدید کمی کے باعث انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ امدادی سامان کی ترسیل اور امدادی کارکنوں کو فوری طور پر غزہ میں داخل ہو کر امدادی سرگرمیاں بحال کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنائے۔ الائنس کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام اس مشکل گھڑی میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کے لئے فلسطینی رومال پہنیں اور اپنے گھروں، کاروباری مراکز، کاروں اور موٹر سائیکلوں پر فلسطین کا جھنڈا لہرائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button