مشرق وسطی

الدرج کے اسکول میں شہادتوں کے ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں، فلسطینی اتھارٹی انفارمیشن

شیعہ نیوز: غزہ کے انفارمیشن آفس نے ہفتے کے روز علی الصبح الدرج میں ایک اسکول پر صیہونی فضائی حملے میں 100 سے زائد افراد کی شہادت پر اپنے بیان میں کہا کہ اس جرم کی ذمہ داری امریکہ اور صیہونی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس نے کہا ہے کہ صیہونی قابضین نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے ایک نیا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت نے اپنے 4 حساس سیکورٹی ہیڈ کوارٹرز خالی کردیے

اس رپورٹ کے مطابق شہداء کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیمیں ابھی تک تمام شہداء کی لاشیں ملبے کے نیچے سے نہیں نکال سکیں۔

انفارمیشن آفس نے پوری دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی غاصبوں کی جانب سے کیے گئے اس ہولناک قتل عام کی شدید مذمت کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جرم کی ذمہ داری امریکہ اور صیہونی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

نیوز ذرائع کے مطابق، غزہ کے مرکز میں الدراج محلے میں ایک اسکول (جو مہاجرین کی رہائش گاہ تھا) پر صبح کی نماز کے دوران صیہونی حملے میں 100 سے زائد افراد شہید اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button