دنیا
امریکہ نے وسطی ایشیا کو اپنی بائیولوجیکل سرگرمیوں کا مرکز بنا لیا: روس
شیعہ نیوز:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے رشیا ٹوڈے عربی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آرمینا، قزاقستان اور وسطی ایشیا کے بعض ملکوں نے اپنے ہاں امریکی بائیولوجیکل تجربہ گاہیں قائم کر رکھی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ روس نے بائیولوجیکل سیفٹی کے حوالے سے ان ملکوں کے ساتھ بات چیت کی ہے اور کئی سمجھوتوں میں کام کیا جارہا ہے۔ اس سے پہلے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا تھا کہ امریکہ کی بائیولوجیکل سرگرمیاں صرف یوکرین تک محدود نہیں ہیں بلکہ اس نے ایسی تجربہ گاہیں ساری دنیا میں بنا رکھی ہیں۔
روس کا کہنا ہے کہ اس نے یوکرین میں امریکہ کی فوجی نوعیت کی بائیولوجیکل سرگرمیوں کے شواہد اقوام متحدہ کو فراہم کردیئے ہیں۔