مشرق وسطی

امریکہ اعلانیہ طور پر شکست کا اعتراف کر چکا ہے، سپاہ پاسداران انقلاب

شیعہ نیوز: اسلامی جمہوری ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے کہا کہ امریکیوں نے کھلے عام اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف فتح حاصل نہیں کرسکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ایک بار پھر انتخابات کے پرجوز انعقاد سے اپنی غلط فہمیوں کو مشاہدہ کرے گا۔ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر ریئر ایڈمرل علی فدوی نے شوشتر میں یادگار شہداء پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کی فتح کو 45 سال گزر چکے ہیں اور باطل شیطانی محاذ اسلامی جمہوریہ سے بھرپور دشمنی کے راستے پر ایک دن کے لیے بھی نہیں رکا، لیکن یقیناً وعدہ الٰہی کے مطابق حق و باطل کے درمیان معرکہ آرائی میں خداوند تعالیٰ ہی حق کے حامی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلے کے علاوہ ہمیں امریکہ اور اس کے حواریوں کا بھی ذکر کرنا چاہیے، بڑے شیطانوں کے طور پر وہ بارہا اور کھلے عام اعلانیہ اعتراف کر چکے ہیں کہ وہ اسلامی جمہوریہ کے خلاف ایک بار بھی نہیں فتح حاصل نہیں کر سکے۔

انہوں نے باطل پر حق کی آخری فتح کے حوالے سے قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم جتنا زیادہ اپنے فرائض کو ادا کریں گے، باطل پر حق کی فتح کے حوالے سے خدا کے وعدے کی اتنی ہی تکمیل سامنے آئے گی، دفاع مقدس میں ہمارے 200 ہزار شہداء نے قربانیاں دیکر یہ ثابت کیا ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے کہا کہ شہداء کے بہانے ہم دراصل اپنے لیے یہ مراسم منعقد کر رہے ہیں، تاکہ انشاء اللہ وہ ہمارا ہاتھ پکڑیں ​​گے اور ایسا ضرور ہو گا، کیونکہ یہ وعدہ الٰہی ہے اور اس سلسلے میں ہمیں شہداء کی یاد کو زیادہ سے زیادہ زندہ رکھنا چاہیے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے شہید کو شفاعت کا وہ مقام عطا کیا ہے جو بہت نمایاں اور بلند مرتبہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اسلامی ایران کے معززین بالخصوص خوزستان کے غیرت مندوں نے دفاع مقدس اور انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے ان دنوں میں ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے فرائض کو بخوبی جانتے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ قیادت کے حکم کی تعمیل کریں گے اور گیارہ مارچ کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لے کر اسلامی جمہوریہ کی عزت میں اضافہ کریں گے۔ انہوں نے فرمایا: رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گزشتہ ادوار میں انتخابات سے قبل ہونے والے مہینوں میں اس اہم واقعہ کا تذکرہ کیا، لیکن اس سال کے انتخابات کے لیے سال کے آغاز سے ہی مختلف تقاریر میں بہت زیادہ تاکید فرمائی، جس سے انتخابات اور ان میں شرکت کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرجوش انتخابات کے نتائج میں سے ایک یہ ہے کہ دشمن دوبارہ اپنی غلط فہمیوں اور غلط اندازوں کو دیکھے گا اور انہیں لرزہ دینے والی سخت ضرب لگے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button