دنیا

امریکہ کو ایران کے خلاف اپنی ظالمانہ پابندیاں ختم کرنا ہوں گی,چین

شیعہ نیوز: چین کے وزیر خارجہ نے اتوار کے روز کہا ہے کہ امریکہ اگر ایٹمی معاہدے میں واپسی چاہتا ہے تو اسے ایران کے خلاف غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔

وانگ یی نے کہا کہ امریکہ نے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور اس معاہدے سے علیحدگی اختیار اور ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیاں عائد کر کے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جس سے مغربی ایشیا کے حالات اور زیادہ کشیدہ ہوئے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران نے بارہا تاکید کی ہے کہ امریکہ نے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور ایران کی جانب سے جو بھی قدم اٹھایا گیا ہے وہ اگرچہ ایٹمی معاہدے کے دائرے میں رہا ہے تاہم امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے اور ایران کے خلاف پابندیاں ختم کئے جانے کی صورت میں وہ اپنے تمام وعدوں پر فوری طور پر عمل کرنے کے لئے تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button