دنیا

امریکہ نے نیتن یاہو کی بائیڈن سے ملاقات کے لئے اپنی شرط پیش کردی

شیعہ نیوز:عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے صہیونی وزیراعظم کی صدر جوبائیڈن سے ستمبر میں ملاقات کے لئے اپنی شرط پیش کرتے کہا ہے کہ صہیونی حکومت عدالتی اصلاحات کے منصوبے میں تبدیلی لائے۔

رپورٹ کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کے ستمبر میں امریکی دورے کے دوران صدر جوبائیڈن کے ساتھ ملاقات کے سلسلے میں امریکی حکام نے شرط پیش کردی ہے۔

صہیونی ریڈیو کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اعلی حکام نے صہیونی وزیراعظم کے دفتر کو پیغام بھیجا ہے کہ اگر نیتن یاہو امریکہ کے دورے کے دوران صدر جوبائیڈن سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لئے امریکی مدد کے طلبگار ہیں تو عدالتی اصلاحات کے منصوبے کو بدلنا پڑے گا۔

کنیسٹ کے رکن اور اقوام متحدہ میں صہیونی حکومت کے سابق سفیر دانی دنون نے کہا تھا کہ نیتن یاہو ستمبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔

یاد رہے کہ انتہا پسند نیتن یاہو کی جانب سے عدالتی اصلاحات کا منصوبہ پیش کرنے پر صہیونی عوام تین مہینوں سے سڑکوں پر اس منصوبے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔دوسری جانب امریکہ میں خونی تعطیلات کے دوران 40 افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ریاستوں پنسیلوانیا، شمالی کارولینای، نیو مکسیکو اور شیکاگو میں ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے دوران 8 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوئے۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں ہتھیاروں کی تعداد کی شرح ہر سو افراد پر ایک سو بیس ہے۔۔

امریکہ دنیا کی پانچ فیصد آبادی کا حامل ملک ہے مگر اس ملک میں ہتھیاروں کے استعمال سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد دنیا کی تقریبا اکتیس فیصد کے برابر ہے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں ہتھیاروں کے استمعال کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں اپنی انتہا کو پہنچ گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button