امریکہ ایران کے ریڈیو ٹیلیویژن کے اموال واپس کرے
شیعہ نیوز:ہیگ کی بین الاقوامی عدالت نے ایران و امریکہ کے درمیان ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے امریکہ کو ایران کے ریڈیو ٹیلیویژن کے اموال واپس کرنے کا حکم سنایا ہے۔
آئی آر آئی بی کے رابطہ دفتر نے رپورٹ دی ہے کہ ہیگ کی بین الاقوامی عدالت نے امریکہ کے خلاف اپنا فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا ہے کہ امریکہ ایران کے ادارہ ریڈیو ٹیلیویژن کو تیرہ لاکھ ڈالر ادا کرے۔
عدالت نے فیصلے پر فوری طور پر عمل کئے جانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
سیاسی و قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیگ کی عدالت کے اس فیصلے سے، قومی مفادات اور ذرائع ابلاغ کے مفادات کی حفاظت و دفاع میں ایران کے ایوان صدر میں قانونی امور کے مرکز کے تعاون سے عمل میں لائے جانے والے اقدامات کے ساتھ ہی آئی آر آئی بی کے ماہرین کی قانونی امور میں توانائی بھی بخوبی نمایاں ہوئی ہے۔
ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کا یہ فیصلہ، امریکہ کے خلاف ایران کے دعوے مستحکم ہونے کا بھی ایک ثبوت ہ