دنیا بھر میں آگ لگانے والا امریکہ خود آگ کی لپیٹ میں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دنیا بھر میںبد امنی پھیلانے اور آگ لگانے والا امریکہ اپنی لگائی ہوئی آگ کی لپیٹ میں آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں نسل پرستی، نسلی بھید بھاؤ، عدم مساوات اور پولیس کے ظلم و تشدد کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔
امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے خلا ف شروع ہونے والا احتجاج پورے امریکہ میںپھیل گیا ہے۔
امریکی انتظامیہ اس احتجاج کو قابو کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ امریکی صدر کی نسل پرستانہ ٹوئیٹ نے اس احتجاج میں جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔
اس وقت امریکہ کے 37 شہروں میں پر تشدد مظاہرے جاری ہیں جس میں اب تک سینکڑوں املاک کو نذر آتش کردیا گیا ہے۔
اس احتجاج کے دوران امریکی پالیسیوں کے خلاف مظاہروں میں امریکی پرچم بھی نظر آتش کردیے گئے ہیں۔
مظاہرین نے وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے کی بھی کوشش کی جس پر امریکی نیشنل گارڈز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوتی رہیں۔
اس وقت یہ احتجاج ملک بھر میں زور پکڑتا جارہا ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر نسل پرستانہ کاروائیوں کا یہ سلسلہ ختم نہ ہوا تو یہ احتجاج امریکی سرحدوں سے نکل کر یورپ میں بھی داخل ہو سکتا ہے۔