دنیا

نئی ایرانی حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے، امریکہ

شیعہ نیوز: امریکہ نے نومنتخب ایرانی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ نے نومنتخب ایرانی حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے سے انکار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی کابینہ میں شگاف مزید وسیع، نیتن یاہو کے گرد گیرا تنگ

ایٹمی مسئلے پر مذاکرات کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے کہا کہ نئے صدر کے انتخاب سے امریکہ ایران کے ساتھ جوہری معاملات پر مذاکرات شروع نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے مذاکرات شروع کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ جمعہ کو ایران میں صدارتی انتخابات میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کامیابی حاصل کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button