مشرق وسطی

صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف اقوام متحدہ کی بے عملی اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہے، ایران

شیعہ نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صیہونی حکومت کی طرف سے بڑھتی قانونی شکنی اور جرائم کے خلاف اقوام متحدہ کی بے عملی کو اقوام متحدہ کے منشور کے منافی قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور الحدیدہ بندرگاہ کی تنصیبات اور یمن میں انرجی کے اہم مراکز پر صیہونی حکومت کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان حملوں کو، جو امریکہ اور برطانیہ کی حمایت اور تعاون سے منصوبہ بند طور پر کئے گئے ہیں ، تمام بین الاقوامی اصولوں اور خاص طور پر اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور صیہونی حکومت کے روز بروز بڑھتے جرائم اور قانون شکنی کے سلسلے پر اقوام متحدہ کی بے عملی کو اقوام متحدہ میں اس عالمی تنظیم کی ذمہ داریوں کے منافی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گردی کے خلاف ایران کے ساتھ تعاون کے لیے پر عزم ہیں، ممتاز زہرا

انہوں نے غزہ میں نسل کشی کے جاری رہنے اور غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت اور خطے کے دیگر ممالک تک اس کی توسیع پسندی کا ذکر کرتے ہوئے یمن کے شہری انفراسٹرکچر اور بنیادی ڈھانچے پر صیہونی حکومت، امریکہ اور برطانیہ کے پے درپے حملوں کو، اسلامی ممالک کو تباہ اور کمزور کرنے کی غاصب صیہونی حکومت کی شیطانی سازش کا حصہ قرار دیا اور اس سلسلے میں اسلامی تعاون تنظیم اور دیگر علاقائی اور بین الاقوامی اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے زور دیا  کہ "یہ جارحیت بین الاقوامی امن و سلامتی کی صریح خلاف ورزی اور یمن کے ان بہادر اور غیرت مند عوام کے خلاف ناقابل انکار جرم ہے، جنہوں نے اب تک غاصبانہ قبضے اور نسل کشی کے خلاف فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button