
زیرزمین میزائلوں کے شہر کی رونمائی سپاہ پاسداران انقلاب کی دشمن پر برتری کی دلیل ہے، قالیباف
شیعہ نیوز: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دفاعی مشقوں کا انعقاد اور پاسداران انقلاب کے تازہ ترین میزائل شہر کی نقاب کشائی ایران کی دفاعی طاقت اور دشمن پر برتری کی عکاسی کرتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور ایرانی آرمی کی جانب سے جاری دفاعی مشقوں اور جدید میزائل اور ڈرون طیاروں کی رونمائی پر دفاعی اداروں اور عوام کو مبارک باد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ پر قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، مزید 28 فلسطینی شہید اور 89 زخمی
انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ایران کی فضائیہ کی دفاعی مشقیں، تہران میں ایک لاکھ 10 ہزار بسیجیوں پر مشتمل راہیان قدس مشق اور پاسداران انقلاب کے جدید ترین میزائل شہر کی رونمائی نے ملک کی بالادستی، دفاع اور جنگی صلاحیت کا بہترین مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ دفاعی مشقیں دشمنوں کے خلاف لڑنے اور ملک کے دفاع کے لئے مسلح افواج کے سنجیدہ عزم و حوصلے کا ثبوت ہیں۔
قالیباف نے مسلح افواج کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کی کامیابیوں کے لئے دعا کی۔