مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورس نے زبردستی فوجی بھرتی شروع کر دی

شیعہ نیوز:ملک کے مشرقی علاقوں پر قابض امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا سیرین ڈیموکریٹک فورس نے زبردستی فوجی بھرتی شروع کر رکھی ہے جبکہ اس مقصد کے لئے اس نے رقہ و الحسکہ کے گردونواح میں واقع متعدد گاؤں و قصبوں پر دھاوا بول کر کم از کم 200 شہریوں کو اغواء کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرد ملیشیا کی جانب سے اغواء شدہ شہریوں کو جبری طور پر فوج میں بھرتی کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔

شامی خبررساں ایجنسی کے مطابق شہر الحسکہ کے جنوبی علاقوں سے بھی خبر ملی ہے کہ کرد ملیشیا کے جنگجوؤں نے اس مقصد کے لئے العریشہ قصبے اور تویمین گاؤں سمیت متعدد علاقوں پر دھاوا بولا ہے جس کے دوران نظر آنے والے ہر قابل قدر شخص کو حسکہ کے گردونواح میں واقع اپنے فوجی اڈوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حلیف کرد فورسز نے 2 روز قبل بھی الحسکہ کے الیعربیہ اور تل حمیس نامی علاقوں پر حملہ کر کے متعدد جوانوں کو ان کے گھروں سے نکال کر اغواء کر لیا تھا۔

یاد رہے کہ شام کے مشرقی علاقوں کے مکینوں کی جانب سے گذشتہ ماہ کے دوران کرد فورسز و قابض امریکی افواج کے خلاف اور قومی حکومت کے حق میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے جاتے رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button