
غزہ میں سرنگوں کو تباہ کرنے کے لئے امریکہ نے تباہ کن بم اسرائیل کے حوالے کردیئے
شیعہ نیوز: امریکہ نے غزہ میں سرنگوں کو تباہ کرنے کے لئے BLU-109 Bunker Buster تباہ کن بم اسرائیل کے حوالے کردیا۔
اسپوٹنک نے کہا ہے کہ امریکہ نے فلسطین کے نہتے شہریوں کے خلاف استعمال کرنے کے لئے انتہائی خطرناک اور تباہ کن بم اسرائیل کے حوالے کردئے ہیں۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2000 پونڈ وزنی BLU-109 بم حماس کے زیرزمین ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : نیویارک پولیس نے فلسطین کے حامیوں کو گرفتار کر لیا
یہ بم زمین پر زیادہ سے زیادہ تباہی پھیلاسکتا ہے۔ اس بم کے استعمال کے بعد غزہ میں حماس کی سرنگوں کے علاوہ عوامی املاک کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
مبصرین نے ان خطرناک بموں کی فراہمی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دوغلی پالیسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں انسانی جانوں کو زیادہ نقصان پہنچانے میں مصروف ہے۔ Blu-109 بموں کے استعمال سے فلسطینی آبادی کو زیادہ نقصان ہوسکتا ہے جس سے پناہ گزینوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔