
امریکہ کو 1980 کے بعد خلیج فارس میں مسلسل شکست کا سامنا ہے، جنرل فدوی
شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلی کمانڈر جنرل فدوی نے کہا ہے کہ امریکہ کو خلیج فارس کے علاقے میں گذشتہ چار دہائیوں سے مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں گذشتہ چار دہائیوں سے امریکہ کو مسلسل ناکامیوں کا سامنا رہا ہے۔
بوشہر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل فدوی نے یاد دلایا کہ 1980 کی دہائی میں امریکہ کو پہلی بار خلیج فارس میں ایرانی بہادر کمانڈروں کے ہاتھوں فوجی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی مشرقی سرحدوں پر دفاعی دیوار کی تعمیر؛ سیکیورٹی مضبوط بنانے کا فیصلہ
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گذشتہ چالیس برسوں کے دوران انقلاب کے دشمنوں کی بار بار ناکامیوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے، جن کا خود امریکی حکام نے کئی مواقع پر اعتراف بھی کیا ہے۔
جنرل فدوی نے امریکی حکام پر زور دیا کہ وہ اپنی نئی نسل کو سچ بتائیں کہ خلیج فارس وہ علاقہ ہے جہاں امریکہ کو کبھی کوئی کامیابی نہیں ملی، اور وہ ہمیشہ مقاومتی محاذ کے سامنے ناکام رہا ہے۔
انہوں نے ان مسلسل کامیابیوں کو ایرانی قوم کے ایمان، استقامت اور اسلامی انقلاب سے وفاداری کا نتیجہ قرار دیا۔
جنرل فدوی نے حالیہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خلیج فارس کا نام تبدیل کرنے کی تجویز کو بھی مسترد کیا اور کہا کہ ٹرمپ نے اپنے سعودی عرب کے دورے کے دوران اس متنازع اعلان کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن وہ اس پر عملدرآمد نہ کر سکے۔