مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ کو ہمیں ڈکٹیشن دینے کا حق نہیں ہے، ترجمان حکومت ایران

شیعہ نیوز: حکومت ایران کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ امریکہ کو ہم سے یہ کہنے کا حق نہيں ہے کہ ہمارے پاس کیا ہونا چاہئے بلکہ ہمیں ہر وہ چیز حاصل کرنے کے لئے کوشش کا حق حاصل ہے جس سے ہمارے ملی مفادات پورے ہوں۔

رپورٹ کے مطابق حکومت ایران کی ترجمان نے المیادین ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ مذاکرات پابندیوں کے خاتمے اور ہمارے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کے اعتراف پر منتج ہوں۔

انھوں نے کہا کہ ہم اپنے ملی مفادات کی بنیاد پر کام کرتے ہیں اور ہر آپشن ہماری میز پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قافلۂ صمود غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے لیبیا پہنچ گیا، مصر میں داخلے کا منتظر

فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ امید ہے کہ یورپی ممالک منطقی موقف اختیار کریں گے اور دشمنانہ موقف سے پرہیز کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت مذاکرات میں روڑے اٹکانے کے لئے کسی بھی کوشش سے باز نہیں آرہی ہے اور ہم نے شروع سے ہی اس کی اطلاع امریکیوں کو دی ہے۔

ترجمان حکومت ایران نے کہا کہ صیہونی حکومت کے خلاف انٹیلیجنس آپریشن میں جو اطلاعات اور دستاویزات ملی ہیں وہ بہت زیادہ ہیں اور ہمارے سیکورٹی ادارے مناسب وقت پر انہیں عام کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہم سمجھوتے اور اقتصادی راستے کھلنے کے حوالے سے بھی آمادہ ہیں اور مذاکرات کی ناکامی اور پابندیاں بڑھنے کی صورت کے لئے بھی ہم نے منصوبہ بندی کررکھی ہے۔

فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ ہم فوجی، سیاسی اور اقتصادی ہر میدان میں ہر سیناریو کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button