امریکہ کے ایوان نمائندگان میں صیہونیوں کے حق میں بل منظور
شیعہ نیوز: آزادی کے نام نہاد علمبردار امریکہ کے ایوان نمائندگان کے ارکان نے یہودیوں کے خلاف بیان بازی پر پابندی عائد کرنے کا بل منظور کیا ہے۔
میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق شہری آزادی کے گروپس کی شدید مخالفت کے باوجود امریکہ میں ایوان نمائندگان نے بھاری اکثریت سے ایک بل منظور کیا ہے جس میں یہودیوں کی بے تحاشا حمایت کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔
اس بل کا مقصد امریکہ میں اسرائیل کے خلاف بولنے یا اس کے خلاف احتجاج پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ یہ قانون ایوان میں اکیانوے کی مخالفت کے مقابلے میں تین سو بیس کی حمایت سے منظور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے پہلی بار تل ابیب کو میزائل سے نشانہ بنایا
اس بل کو امریکی معاشرے میں جاری اسرائیل مخالف اور فلسطین نواز مظاہروں کے تناظر میں اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ اب یہ بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ فلسطینیوں کے مقابلے میں ہمیشہ غاصب صیہونی حکومت اور انتہا پسند یہودیوں کی بے تحاشا حمایت کرتا رہا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ کی جانب سے آزادی و انسانی حقوق کے دفاع کے پرزور دعوے بھی کئے جاتے رہے ہیں۔