دنیا

فلسطین اور لبنان میں سویلین پر صہیونی حملوں کا امریکہ بھی ذمہ دار ہے، سی این این

شیعہ نیوز: امریکی چینل سی این این نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے بڑے حامی کی حیثیت سے امریکہ لبنان اور فلسطین میں عوام پر صہیونی حملوں کا ذمہ دار ہے۔

سی این این نے کہا ہے کہ امریکہ صہیونی حکومت کا بڑا حامی ہے لہذا فلسطین اور لبنان میں سویلین پر ہونے والے حملوں کا امریکہ بھی بڑا ذمہ دار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی میزائل اسرائیلی دفاعی سسٹم کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگئے، امریکی میڈیا

چینل نے کہا ہے کہ امریکہ پوری ڈھٹائی کے ساتھ آج بھی تل ابیب کی حمایت کررہا ہے۔

چینل نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران کے میزائل حملوں کے بعد صہیونی حکومت کی جوابی کاروائی کے بارے میں کہا کہ اسرائیل نے اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے حوالے سے صہیونی حکام سے رابطے میں ہیں۔ ہم جنگ کو پھیلنے سے روکنے کی تاکید کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button