دنیا

امریکہ، اسرائیل کی سلامتی کیلے پُرعزم ہے، پینٹاگون

شیعہ نیوز: آپریشن طوفان الاقصیٰ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر امریکی وزیر دفاع "لوئیڈ آسٹن”  نے صیہونی وزیر جنگ "یوآف گیلنٹ” سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اس موقع پر لوئیڈ آسٹن نے صیہونی وزیر جنگ کو اپنی حمایت کا مکمل یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل کی سلامتی کے لئے اپنے ٹھوس عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ حیران کن بات ہے کہ اس گفتگو میں پینٹاگون کے سربراہ نے دوہرا رو٘یہ اپناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن غزہ میں جنگ بندی کے لئے پُر امید ہے۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت بھی کی کہ واشنگٹن کے پاس اپنے شہریوں کی حفاظت، کشیدگی میں کمی اور مزید امداد فراہم کرنے کی صلاحیت ہے۔ اس ٹیلیفونک گفتگو میں ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کی تکرار بھی ہوئی۔

دونوں رہنماوں نے ایران اور علاقائی استقامتی گروہوں کے مقابلے پر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ امریکہ نے غزہ جنگ کے ایک سال گزرنے اور 42 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے بعد صرف بیانات کی حد تک ہی جنگ بندی اور غزہ کی حمایت کا ذکر کیا۔ تاہم امریکی، صیہونی رژیم کی عملاََ حمایت سے کسی لمحہ بھی دریغ نہیں کرتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button