امریکہ یوریشیائی خطے میں تناؤ کے ذریعے سرد جنگ کے درپے ہے، سرگئی لاوروف
شیعہ نیوز: روسی وزیر خارجہ نے یورپ میں سلامتی اور تعاون فورم کے اجلاس میں امریکہ پر یوریشیائی خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا الزام عائد کیا۔
اسپوتنک نے بتایا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مالٹا میں یورپ کے سلامتی اور تعاون فورم کے اجلاس سے خطاب میں سرد جنگ کے امکان سے خبردار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : نیٹو کے سیکرٹری جنرل دنیا میں بڑھتے ہوئے عدم استحکام کے ذمہ دار ہیں، اسماعیل بقائی
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ یوریشیائی خطے کو عدم استحکام سے دوچار کر کے سرد جنگ کی آگ بھڑکا رہا ہے۔
سرگئی لاروف نے مزید کہا کہ یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم نے کیف حکومت کے اقدامات کے بارے میں مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
انہوں نے روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کے مالٹا کے دورے کے لئے ویزے کی منسوخی کو بھی اس فورم کے سربراہ کے اختیار کی توہین قرار دیا۔