مشرق وسطی

امریکہ صیہونی رجیم کی حمایت میں یمن پر حملہ آور ہے، انصار اللہ

شیعہ نیوز:یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ یمن پر امریکی حملے صیہونی حکومت کی حمایت میں کئے جا رہے ہیں۔

رپورٹ دی ہے کہ یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان "محمد عبدالسلام” نے کہا کہ یمن کے خلاف امریکی جارحیت ایک آزاد ملک کی خود مختاری کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے خلاف امریکہ کی جارحیت کا مقصد صیہونی رجیم کے خلاف حملوں سے روکنا ہے، جب کہ واشنگٹن، غاصب اسرائیلی رجیم کو فلسطینیوں کی نسل کشی میں مدد کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر امریکی اور اسرائیلی حملوں سے کشیدگی مزید بڑھے گی، روس

عبدالسلام نے مزید کہا کہ جو کوئی بھی خطے میں سلامتی اور استحکام چاہتا ہے، اسے غزہ میں جاری صیہونی جارحیت کے خاتمے کے لئے عملی اقدام کرنا چاہئے، جب کہ امریکہ اس قاتل رجیم کو مزید ہتھیار اور سیاسی مدد فراہم کر رہا ہے۔

یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ کسی بھی جارحیت کے خلاف یمن کے دفاعی اقدامات جاری رہیں گے۔

انہوں نے غزہ کی مزاحمت اور فلسطینی عوام کے لیے یمن کی حمایت کے جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ یمن، غزہ کی حمایت میں اپنے اصولی موقف پر ڈٹا ہوا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button