مشرق وسطی
امریکہ شام تک امدادی سامان پہنچنے نہیں دے رہا: شام کے صدر بشار اسد
شیعہ نیوز:شام کے صدر بشار اسد نے لبنان اور ان ممالک کی قدردانی بھی کی جنہوں نے مشکل حالات میں شام کے ساتھ کھڑے رہنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ شام کی مدد کرنے والے ممالک پر دباؤ ڈال رہا ہے تاکہ دمشق تک امدادی سامان نہ پہنچ سکے۔
شام کے صدر نے بیروت اور دمشق کے تعاون پر زور دیتے ہوئے اسے دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کے مابین قربت کا باعث قرار دیا۔
لبنانی وفد نے عبوری وزیر اعظم نجیب میقاتی اور لبنانی عوام کی جانب سے شام کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردی کا اعلان کیا۔
لبنانی وزیر خارجہ نے اس موقع پر زور دے کر کہا کہ اس دورے میں ہونے والے فیصلوں کے مطابق، لبنان کے تمام ایئرپورٹ اور بندرگاہیں شام تک امدادی سامان پہنچانے کے لئے کھلے رہیں گے۔