دنیا

بحران یمن کے لئے امریکہ ذمہ دار ہے،روس نہیں: الہان عمر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی ایوان نمائندگان کی رکن الہان عمر نے بحران یمن کے تعلق سے اقوام متحدہ میں اس ملک کی مندوب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اتحاد کو ہماری حمایت نے یمن میں بحران کو جنم دیا ہے نہ کہ روس نے۔

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے یمن میں غذائی بحران اور شدید ہو گیا ہے۔

الہان عمر نے بحران یمن کے تعلق سے بین الاقوامی برادری کی عدم توجہ اور یوکرین میں انسانی مسائل کے سلسلے میں امریکہ اور یورپ کے دوہرے معیار کا ذکر کرتے ہوئے اسلامی اور تیسری دنیا کے ملکوں پر بھی تنقید کی۔

الہان عمر نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا، ”یمن میں تباہ کن انسانی بحران کی وجہ، یوکرین پر روس کا غیر قانونی حملہ نہیں ہے، بلکہ یمن پر سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کے وحشیانہ حملے اور یمن کی ناکہ بندی ہے جس کی وجہ سے دسیوں لاکھ افراد بھوک کا شکار ہیں اور امریکہ ابھی بھی اس اتحاد کی حمایت کر رہا ہے۔ “

الہان عمر نے لکھا کہ کسی کی غلطی کو کسی دوسرے کی گردن پر نہیں ڈالنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اگر امریکہ یوکرین میں روس کے مبینہ ظلم کی تحقیقات کرانا چاہتا ہے تو اسے سب سے پہلے بین الاقوامی  فوجداری عدالت کا رکن بننا پڑے گا۔

ڈیموکریٹک فارمر لیبر پارٹی سے ایوان نمایندگاں کی رکن الہان عمر نے سوالیہ انداز میں کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کس طرح یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم پر روس کے خلاف مقدمہ کر سکتے ہیں، جبکہ واشنگٹن بین الاقوامی فوجداری عدالت کا رکن تک نہیں ہے جہاں اس معاملے کی تحقیقات ہوتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button