مشرق وسطی

ایران پر حملے کے لیے عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ہے، ہادی العامری

شیعہ نیوز: عراق کے الفتح اتحاد کے سربراہ نے ایران پر صیہونی حکومت کے حملوں کے لیے امریکہ کی جانب سے عراق کی فضائی حدود کے استعمال کی شدید مذمت کی۔

شفق نیوز نے بتایا ہے کہ عراق کی بدر تنظیم کے سیکرٹری جنرل اور فتح اتحاد کے سربراہ ہادی العامری نے امریکہ کو ایران پر صیہونی حملے کے لیے عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ میں ہمیں بھاری جانی نقصان ہو رہا ہے، اسرائیلی آرمی چیف کا برملاء اعتراف

انہوں نے مزید کہا کہ امریک ایک بار پھر عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے جس سے یہ ثابت ہوا ہے کہ وہ عراق کی خودمختاری اور عوامی مفادات کی خلاف ورزی پر اصرار کر رہا ہے۔

عامری نے کہا کہ امریکہ عراقی فضائی حدود کو صیہونی حکومت کی خدمت کے لیے استعمال کرتا ہے اور اس کے جارحانہ اقدامات کی حمایت کرتا ہے، جو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی جارحانہ اقدام سے ثابت ہوا ہے کہ عراق میں اس ملک کی قابض فوج کی موجودگی کا مکمل خاتمہ پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہوگیا ہے۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button