مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر راکٹ حملہ ہوا ہے، عراقی ذرائع

شیعہ نیوز: عراقی ذرائع ابلاغ نے امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر راکٹ حملے کی خبر دی ہے۔

شفق نیوز نے کہا ہے کہ عراق میں سب سے بڑے امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر جمعہ کو علی الصبح راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔

عراقی سیکورٹی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ امریکی اڈے پر دو راکٹ لگنے کی تصدیق کی جاچکی ہے تاہم اڈے کے اندر ہونے والے نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پٹی پر جنونی اسرائیلی فوج کے مسلسل حملے ، متعدد فلسطینی شہید

عراقی سیکورٹی فورسز حملے کے ذمہ داروں کے بارے میں تحقیقات کررہی ہیں۔

ابھی تک کسی گروہ یا فرد نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی جارحیت شروع ہونے کے بعد خطے کی مقاومتی تنظیموں نے امریکی اور صہیونی تنصیبات کو متعدد مرتبہ راکٹ اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button