دنیا

امریکی فوج نے 2020 ء میں23 عام شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی

شیعہ نیوز: امریکی فوج نے سن 2020 ء میں مارے گئے 23 عام شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری تسلیم کرلی۔ پینٹاگون نے اپنی رپورٹ میں گزشتہ سال دنیا بھر میں امریکی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں 23 عام شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے تاہم یہ اموات غیر ارادی طور پر ہوئیں جب کہ امریکی افواج کے ہاتھوں مارے جانے والے افراد کا تعلق عراق، افغانستان، صومالیہ، یمن اور نائیجیریا سے تھا۔

پینٹاگون کی رپورٹ کے مطابق امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں 10 عام شہری زخمی بھی ہوئے جب کہ مارے جانے والے زیادہ تر افراد کا تعلق افغانستان سے تھا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کانگریس نے پینٹاگون کو ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ کے طور پر دینے کے لیے 3 ملین ڈالر کی رقم دی تھی تاہم جو ابھی تک ادا نہیں کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button