مشرق وسطی

امریکی وزیر خارجہ کا اردن کے بادشاہ کو ٹیلی فون، خطے کے مسائل پر تبادلہ خیال

شیعہ نیوز:امریکی وزیر خارجہ نے اردن کے بادشاہ سے ایک ٹیلی فونک گفتگو کے دوران خطے اور فلسطین کے مسائل پر بات چیت کی۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم سے ٹیلیفونک بات چیت کی۔

فریقین نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد، یرغمالیوں کی رہائی اور خطے میں سلامتی اور استحکام کے لئے روڈمیپ کی تلاش پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے، لبنانی صدر

اس دوران روبیو نے جنگ بندی کی حمایت اور اردنی کراسنگ کے ذریعے انسانی امداد فراہم کرنے پر شاہ عبداللہ کی تعریف کی۔

خیال رہے کہ مریکی وزیر خارجہ کا یہ ٹیلی فونک رابطہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اردن اور مصر کو غزہ کی پٹی سے مزید فلسطینیوں کو قبول کرنے کی تجویز کے دو دن بعد انجام پایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button