دنیا

امریکہ نے شامی صوبے حسکہ میں مزید فوجیں اور ہتھیار بھیج دیئے

شیعہ نیوز: امریکہ نے شامی صوبے حسکہ میں واقع فوجی اڈے میں اضافی نفری اور ہتھیار بھیج دیئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ نے شام کے شمال مشرقی علاقے حسکہ میں اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کے مزید دستے اور اسلحہ وہاں پہنچا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف اقوام متحدہ کی بے عملی اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہے، ایران

شامی ذرائع نے کہا کہ جمعرات کو 20 گاڑیوں اور ٹرکوں پر مشتمل امریکی فوجی قافلہ عراق کے عین الاسد بیس سے حسکہ میں داخل ہوا۔ اس قافلے کو فضائی مدد بھی حاصل تھی اور اس میں خصوصی فورسز کے اہلکار شامل تھے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں امریکی فوج نے عراق کے صوبہ انبار میں واقع عین الاسد بیس اور جنوبی اربیل میں حریر بیس سے بڑی تعداد میں جنگی دستے حسکہ منتقل کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button